KhabarBaAsar

منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی :(و یب ڈیسک)‌ آئندہ چند روز میں زندگی کے نئے سفرکاآغازکرنے والی اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

منال کے اعزازمیں برائیڈل شاور کا اہتمام ان کی قریبی دوست سارہ علی نے کیا تھا جو اسی نام سے اپنا سیلون چلاتی ہیں۔

سارہ نے انسٹا ہینڈل پرتصاویر اور ویڈیو زشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ مس سے مسز تک ‘، برائیڈ اسکواڈ ۔

تصاویر اور ویڈیوزمیں منال کے علاوہ ایمن خان، صبورعلی ، کنزہ ہاشمی، سارہ اور ارم علی نمایاں ہیں۔

برائیڈل شاور کی خاص بات سبھی کا ایک جیسے لباس میں ملبوس ہونا تھا، تاہم منال خان نے دلہن ہونے کے باعث گلابی رنگ کا انتخاب کیا جبکہ دیگر دوستیں سیاہ رنگ پہنے ہوئے تھیں۔

منال اور ایمن نے بھی انسٹا اسٹوریز میں تصاویر شیئرکیں۔

اس سے قبل دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادیاور ولیمے کا دعوت نامہ شیئرکیا جس کے مطابق اس جوڑی کا نکاح 10 ستمبر برزجمعہ اور ولیمہ اتوار 12 ستمبر کوہوگا تاہم کارڈز میں ولیمہ اور شادی کے مقام کی تفصیلات درج نہیں ہیں۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick