KhabarBaAsar

والدہ کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خاتون کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں والدہ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے خوفزدہ بچوں کی آوازوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی.

ویڈیو میں ایک خاتون ڈرائیونگ کررہی ہیں اور ان کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں۔

ویڈیو کے مطابق جیسے ہی خاتون ایک پل پر گاڑی لے جانے کی کوشش کرتی ہیں تو گاڑی میں بیٹھا بچہ انہیں اسٹیئرنگ پر ہاتھ رکھ کر روکنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے اور انہیں پل پر جانے سے روکتا ہے۔


ویڈیو میں پل پر چلتی گاڑی میں بیٹھے بچوں کو اس دوران یااللہ بچالینا یااللہ بچالینا جیسی دعائیں مانگتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

اس دوران گاڑی میں بیٹھے مرد کی جانب سے بھی استغفراللہ پڑھتے ہوئے حفاظت کی دعائیں مانگی گئیں تاہم خاتون پل سے گاڑی میں بحفاظت لیجانے میں کامیاب ہوگئیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick