KhabarBaAsar

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو ہرا کر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ابوظہبی:(ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹاس ہوا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

نیوزی لینڈ بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا، کیویز کو پہلا نقصان 4 اسکور پر اٹھانا پڑا جب گپٹل 4 رنز بنا کر ووکس کا نشانہ بن گئے، ولیمسن 5 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے اور ووکس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

کیویز نے 167رنز کا ہدف5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کونوے46رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے،گلین فلپس صرف 2سکور بناسکے ،جمی نیشام نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 3چھکوں کی مدد سے 10گیندوں پر 26رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ اننگز

اس سے قبل میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوز بٹلر اور جونی بیئر سٹو نے اننگزکا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37رنز پر گر گئی جب جونی بیئراسٹو 17گیندوں پر13رنز بناکر ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر جوز بٹلر تھے جو کہ 53رنز کے مجموعی اسکور پر 29رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے باعث وکٹ گنوا گئے۔

برطانیہ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر رنز166 بنائے،معین علی سب سے زیادہ 51رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 41رنز کی اننگز کھیلی،لیونگسٹون17 اسکور بناکرآؤٹ ہوئے،کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی،ایش سوڈھی ، ایڈم ملنے اور جیمز نیشام نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick