KhabarBaAsar

ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں کو ہرانا ہے : حسن علی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ بھارت کو ہی نہیں نیوزی لینڈ کو بھی ہرانا ہے ، دونوں میچز بڑے اہم ہیں، پلان کر کے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی پاکستان ٹیم کے دونوں میچز بڑے اہم ہیں، بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی ہرائیں گے ، رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے جو ہم کریں گے ، ہر میچ کا دباؤ ہوتا ہے ، پروفیشنل ہیں دباؤسے نکلنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سلو پچز ہوتی ہیں لو اسکورنگ میچز ہوں گے ، 170 تک سکور بن جاتا ہے اس دوران میرا رول سادہ سا ہے کہ رنز روکنے اور وکٹیں لینا ہے ۔ تاخیر سے تبدیلیوں کی وجہ سے فرق نہیں پڑے گا ،ہمارا اچھا کمبی نیشن بنے گا ، مجھے یقین ہے کہ ہم اچھا کھیل کر ٹرافی جیتیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick