KhabarBaAsar

ویسٹ انڈیز ویمن کی پاکستانی ٹیم کو 45رنز سے شکست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 45رنز سے شکست دیدی۔

کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا گرلز ان گرین کو ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہی ،ڈینڈرا ڈاٹن 132، ہالوے میتھوز 57 رنز بناکر نمایاں رہیں ،انعم امین نے 35 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں ،فاطمہ ثناء نے دو وکٹیں حاصل کیں

پاکستانی ٹیم 254رنز کےتعاقب میں 208 رنزبناسکی ،عالیہ ریاض 46 اورارم جاوید 40رنز بناسکیں، منیبہ علی 28،سدرہ نواز 23اور عائشہ ظفرنے 17رنزبنائے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 11 نومبر کو کھیلا جائےگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick