KhabarBaAsar

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان پہلی اننگز میں 217 رنز پر آؤٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جمیکا:(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز اور اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 30 اورفواد عالم نے 56 رنزبنائے۔ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2رنز پر پولین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عباس نے لیں۔

بارش کے باعث پہلے دن 90 اوورزکا کھیل پورا نہ ہو سکا۔

ٹاس کے موقعے پر پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں عابد علی،عمران بٹ،اظہرعلی، بابراعظم،فوادعالم ،محمدرضوان ،فہیم اشرف، یاسر شاہ ، حسن علی ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1 صفر سے اپنے نام کی تھی،3 میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick