KhabarBaAsar

ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم سنچری کیوں نہیں بناتے؟ انضمام الحق کی شدید تنقید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین نے ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی طرف سے سنچری نہ بنانے پر شدید تنقید کی ہے۔

سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاکہ مجھے بابر اعظم کو سنچری اسکور کرتا دیکھے ایک عرصہ ہوچکا ہے، وہ ایک ایسے کرکٹر ہیں جنھیں ہم باقاعدگی سے رنز بناتے اور سنچریاں بناتے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو لازمی طور پر ایسا کرنا بھی چاہیے کیونکہ وہ اس وقت اپنے کھیل کے عروج پر ہیں، بابرکی جانب سے 70، 80 رنز بناکر وکٹ گنوا دینا پسند نہیں ہے، انھیں بڑی اننگز کھیلنا اور ساتھی بیٹسمینوں کیلیے مثال بننا چاہیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان بھی اچھا کھیل رہے ہیں مگر انھیں بھی بڑی اننگز کی ضرورت ہے، بڑی ٹیموں کے خلاف ان کے 20، 30 رنز کسی کام کے نہیں ہیں، میں اس حوالے سے ایک بار پھر فواد عالم کو کریڈٹ دوں گا جو سیٹ ہونے کے بعد بڑی اننگز کھیلتے ہیں، وہ کم سے کم اننگز کو سنچری تک تو لے جاتے ہیں جو اچھی بات ہے، دیگربیٹسمینوں کو بھی اس معاملے میں ان کی پیروی کرنا چاہیے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick