KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

عمان:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ میتھیوکراس نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے، پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

166 رنز کے تعاقب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نورمن وانوا47 اور سیز باؤ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

اس کے علاوہ کپتان اسدوالا اور کپلن دوریگا نے 18،18 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick