KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے بچ گیا، افغانستان کو شکست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ابوظہبی:(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو ہرا کر ایونٹ کی پہلی فتح سمیٹ لی ہے۔

میگا ایونٹ کے 33ویں میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بھارت اننگز
افغانستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نبی نے پہلی گیند پھینکی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکور 210رنز بنادیا،انڈین اوپنرز کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا ،روہت شرما 75اور کے ایل راہول 69رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا اور رشبھ پنت نے ناقابل شکست 35اور27رنز بنائے،گلبدین نائب اور کریم جنت نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

افغانستان اننگز
211رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے،محمد شہزاد محمد شہزاد صفر اور حضرت اللہ زازئی 13 اسکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے،کریم جنت نے سب سے زیادہ 42رنز بنائے جبکہ کپتان محمد نبی 35 اسکور بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick