KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:وارم اپ میچ،جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پروٹیز نے شاہینوں کے پنجوں سے سنسنی خیز مقابلے کے بعدآخری گیند پرچوکے کی مدد سے فتح چھین لی۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جس میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے،فخرزمان نے 28گیندوں پر52رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 32اور شعیب ملک 28سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے ،کپتان بابر اعظم 15رنز بناسکے۔

187رنز کاہدف پروٹیز کرکٹ ٹیم سنسی خیز مقابلے کے بعد 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وان ڈیر ڈوسن نے ناقابل شکست101رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو سنسنی خیز میچ جتوایاجبکہ کپتان ٹیمبا باووما نے 46رنز بنائے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick