KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کا دھماکا خیز کمبی نیشن، ہر میچ میں نیا ہیرو سامنے آیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) ہر میچ کانیا ہیرو ، ہر میچ کا نیا مین آف دی پلیئر،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا وننگ کامبی نیشن دھماکہ خیز ثابت ہوا ۔

بھارت کے خلاف تین وکٹیں حاصل کرکے شاہین آفریدی میچ کے ہیرو بنے تو نیوزی لینڈ سے میچ میں حارث رؤف چار وکٹوں کے ساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

افغانستان کے خلاف آصف علی فلک شگاف چھکے لگاکر صرف سات گیندیں کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے اور نمیبیا سے میچ میں محمد رضوان بہترین پلیئر قرار پائے تو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک پاکستان کی تیز ترین ففٹی بناکر مین آف دی میچ بن گئے ۔

آسٹریلیا کے خلاف کون لے جائے گا بازی کھلاڑیوں میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick