KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

شارجہ:(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نےکپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ23 رنز پر گری، کائیل کوٹزر 9 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

رچی بیرنگٹن57 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی اسکاٹش بلے باز پاکستانی بلے بازوں کا مقابلہ نہ کرسکا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین بلے بازی پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick