KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی میچ میں شکست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا تھا۔

دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے 14اعشاریہ2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2-2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف 8اعشاریہ2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوس بٹلر 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick