KhabarBaAsar

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو بائے بائے، بھارتی کپتان کا الوداعی بیان سامنے آ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کے عالمی میلے سے خالی ہاتھ رخصت ہوتے ہوئے صفائی پیش کرتے رہے، کہا کہ ٹیم نے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اگلے ٹی ٹونٹی کپتان کیلئے روہت شرما کی پیش گوئی بھی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے، ورلڈ کپ میں ٹاس جیتنا ہمارے لئے خوش قسمتی ثابت ہوا، اس کا فائدہ یوں ہوا کہ جو ہم منصوبہ بندی کرتے تھے اس پر پوری طرح عمل کرنا آسان ہو جاتا تھا، ٹورنامنٹ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی۔

ٹی ٹونٹی کپتانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب جگہ خالی کرنے کا وقت آ گیا ہے، اس دوران بھارتی ٹیم نے جو کارکردگی دکھائی اس پر فخر ہے، ٹیم کے معاملات اب روہت شرما دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل کوہلی الیون کا فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا تھا اور ویرات کوہلی نے ٹرافی جیت کر مختصر فارمیٹ کی کپتانی باوقار انداز میں چھوڑنے کا فیصلہ کر رکھا تھا تاہم اب جیسے سارے منصوبے پر پانی پھر چکا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick