KhabarBaAsar

پاکستان اورافغانستان کے درمیان ون ڈے سیریزملتوی ہونے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان اورکل سے مجوزہ تربیتی کیمپ بھی ملتوی کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول اورٹریول پلان کا انتظارہے، ٹیم کے اعلان سمیت کیمپ بھی اسی شیڈول سے مشروط ہے۔ جب تک میزبان بورڈ کی جانب سے کوئی شیڈول اور ٹریول پلان جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ بھی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کیمپ کے اخراجات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی سری لنکا میں میزبانی کرنی ہے لیکن لاجسٹک مسائل نے اسے مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick