KhabarBaAsar

پاکستان رینجرز کی تاریخ کے طویل قامت اہلکار عبدالوحید توجہ کا مرکز بن گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز کی تاریخ کے سب سے طویل قامت اہلکار عبدالوحید عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

24 سالہ عبدالوحید کا قد 7 فٹ 4 انچ اور سینہ 42 انچ چوڑا ہے، انہیں ان کے دراز قد کی وجہ سے خصوصی طور پر رینجرز میں بھرتی کیا گیا ہے۔

سات فٹ 4 انچ قد کے عبدالوحید اِن دنوں پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عبدالوحید کے پاؤں کا سائز 18 انچ ہے اور دراز قامت اور بڑے پاؤں کی وجہ سے عبدالوحید واہگہ بارڈر پریڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

عبدالوحید نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 پراٹھے، 4 انڈے اور ایک کلو دودھ پیتے ہیں، اس کے علاوہ عبدالوحید کھانے میں سالن کی 4 پلیٹوں کے ساتھ 6 روٹیاں کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کو جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں، مادر وطن کے دفاع میں جان بھی چلی جائے تو انہیں فخر ہو گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick