KhabarBaAsar

پاکستان میں بھی فوڈ ڈیلیوری اب ڈرونز کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں بھی جلد ہی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلد ہی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔


فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پہلے سے مشکلات زدہ معیشت میں مزید لوگوں کو بے روزگار کرنے کیلئے ڈرونز کااستعمال۔

ایک صارف نے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ فوڈ ڈیلیوری کے لیے شاپر ڈبل رکھوائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک آن لائن سروس کمپنی کی جا نب سے بھی کراچی اور لاہور میں فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کا اعلان کیا گیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick