KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر)پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 4 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ09 فیصد رہی۔

پاکستان میں آخری مرتبہ 30 مئی کو کورونا کیسز کی شرح 4اعشاریہ05 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اس روز پاکستان میں کورونا سے 71 اموات ہوئی تھیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22582 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 73 ہزار 284 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 908 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 203 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 37499 ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick