KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے مزید 29 اموات، 1228 نئے کیسز بھی رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1228 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1228 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 29 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ57 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22408 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 62 ہزار 313 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 897 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 7284 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick