KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے مزید 39 اموات، 1742 نئے کیسز رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے اور 1742 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1742 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ30 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 45 ہزار 127 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2377 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار 566 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47832 ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick