KhabarBaAsar

پتھر پر لکیر نہیں کہ ایک ہی شادی کرنی ہے،اداکارہ عائشہ عمر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے شادی سے متعلق موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کی جاسکتی ہے۔

عائشہ عمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں ان سے سوال و جواب کے ایک سیشن میں دو آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ شادی ایک بار کرنی چاہیے یا دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اگر شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کوشش کریں شادی ایک ہی ہو اور اچھی ہو۔

انہوں نے طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا یہ کیا پتھر پر لکیر کہ ایک ہی شادی کرنی ہے، اگر وہ کامیاب نہیں ہوئی تو اذیت میں کیوں رہنا ہے، ایسا جیون ساتھی چنیں کہ آپ کو لگے بس یہ ایک ہی ہو۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick