KhabarBaAsar

پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے،انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی: وزیر اعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم آفس نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم اب تک شکست نہیں دے پائی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بابر الیون کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick