KhabarBaAsar

پڈعیدن کے قریب ریلوے پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پڈعیدن:(ویب ڈیسک) پڈعیدن کے قریب کوٹ لالو کے مقام پر ریلوے اپ ٹریک کی پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ حدود کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پٹری کا ڈھائی فٹ کا حصہ اڑ گیا۔

ٹریک پر دھماکے کی اطلاع پر پڈعیدن ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس پہنچ گئی اور ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر متاثرہ ٹریک کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ریلوے عملے نے متاثرہ ٹریک کا مرمتی کام شروع کر دیا۔

ادھر ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick