KhabarBaAsar

پہلا سیمی فائنل : انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کل میدان میں اتریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ابوظہبی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا ، جہاں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ،انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور بڑا مقابلہ کل ابوظبی میں ہونے جا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے کپتان وہی جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی جنہیں میگا ایونٹ کا میگا میچ کھیلنے کا تجربہ ہے ۔

انگلش کپتان مورگن کے پاس جارح مزاج بیٹسمین بھی ہیں ، پیسر بھی اور بہترین اسپینرز بھی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں پرفیکٹ ہے ۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ پاور میں مارٹن گپٹل اور کپتان ولیمسن ہیں تو بولنگ میں بولٹ ، ساؤتھی ، سوڈھی اور سینٹنر ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 7 بجے شروع ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick