KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127روپے30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122روپے4 پیسے،مٹی کا تیل 99روپے31 پیسے اور لائٹ ڈیزل 99روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick