KhabarBaAsar

پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے اورکمرشل صارفین کیلئے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گا، اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین،لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2020۔21 کی پہلی اوردوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئےدر خواستیں دی تھیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick