KhabarBaAsar

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، خاتون بال بال بچ گئی:ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سکندر آباد:(ویب ڈیسک) اکثر و بیشتر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں انسان موت کے منہ میں جاکر واپس لوٹتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر سکندر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون کی جانب سے چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی گئی۔

بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی جانب ایک خاتون دوڑتی ہوئی آرہی ہیں اور ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان میں خالی جگہ پر پھنس جاتی ہیں۔

ویڈیو میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار کو خاتون کی جان بچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس وقت وہاں موجود تھا۔


ویڈیو کے کیپشن میں ریلوے حکام نے لکھا کہ زندگی بالی وڈ کی فلم کا کوئی سین نہیں ہے، یہ کافی قیمتی ہے۔

گذشتہ روز پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین خاتون کو بچانے والے اہلکار کو سراہتے ہوئے دوسروں کو ایسا نا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick