KhabarBaAsar

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (خبربااثر)حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ٹریڈنگ کے دوران 170 روپے کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ روپیہ کمزور ہونے سے مہنگائی میں اضافہ معمول بن گیا۔

فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی مانگ میں تیزی نے آنے سے روپیہ دباؤ کا شکار رہا جس کی وجہ سے امریکی کرنسی مزید 40 پیسے مہنگی ہو کر 170 روپے کی سطح پر دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایک طرف زائد امپورٹس تو دوسری جانب محدود غیر ملکی سرمایاکاری کے باعث روپیہ کمزور پڑ رہا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 فیصد اضافے سے امپورٹڈ اشیا جیسے پٹرولیم مصنوعات، دالیں، کوکنگ آئل سمیت بیشتر اشیاء کے دام بڑھ رہے ہیں اور غریب کا گزارا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick