KhabarBaAsar

ڈی جی خان کی نجی اکیڈمی میں متعدد لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ڈی جی خان:(ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعات میں ملوث 6 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا۔

تعلیم کی فراہمی کی آڑ میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان بلاک وی میں قائم نجی اکیڈمی میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے مطالبہ پورا نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے جاوید، اسامہ اعوان اور مجاہد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کو سیل کردیا۔ آر پی او فیصل رانا نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر ایک ملزم گرفتار ہے جب کہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick