KhabarBaAsar

کترینہ کیف کی ہمشکل یہ خاتون کون ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے دن اداکاروں اور دیگر سلیبریٹیز کے ہمشکل وائرل ہوتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ آنکھ یقین نہیں کر پاتی۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بھی ہمشکل کے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ ماڈل و اداکارہ علینہ رائے کا تعلق ممبئی سے ہے جنہیں صارفین کترینہ سے ملاتے ہیں۔

علینہ رائے کی پہلی بار کترینہ سے مماثلت رکھتی تصاویر تقریباً تین برس قبل منظر عام پر آئی تھیں اور اب ان کی تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں علینہ رائے نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کترینہ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

علینہ رائے کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا میں کیٹ جیسی دکھائی دیتی ہوں، جب مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں تو ان سے بہت سے لوگوں کو منسلک کرلیتے ہیں۔ امید ہے آئندہ کچھ سالوں میں اپنی پہچان بنالوں گی۔‘

تاہم علینہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے اپنے خیال کا اظہار کیا اور انہیں کترینہ کی ہمشکل قرار دیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick