KhabarBaAsar

کراچی میں تعلیمی اداروں کی بندش پر طلبا نے احتجاجاً سڑک پر کلاسیں لگالیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کرا چی:(ویب ڈیسک) کراچی میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نجی اسکول کے طلبا کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلبا نے احتجاجاً کے ڈی اے چورنگی پر سڑک کنارے کلاسیں لگا لیں۔

سڑک کنارے لگائی گئی کلاسوں میں اساتذہ نے علامتی طور پر بچوں کی حاضری بھی لگائی جبکہ کھلے آسمان تلے عارضی کلاس رومز میں بیٹھے طلبا نے ماسک بھی لگا رکھے تھے۔

کلاس رومز کے عقب میں طلبا و طالبات احتجاجی پوسٹر لیے کھڑے رہے جن پر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے اسکول فوری طور پر کھولنے کے مطالبات درج تھے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے کے اسکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سندھ نے اسکول کھولنے کا اعلان نہ کیا تو 23 اگست سے اسکول کے باہر کھلے مقامات پر ہی کلاسیں لگا لیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick