KhabarBaAsar

کراچی سے حوالہ ہنڈی سمیت اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے حوالہ ہنڈی سمیت اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 12 کروڑ مالیت کی گاڑیاں اور اکاؤنٹس میں موجود 34کروڑ بھی ضبط کرلئے، کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کر کے 3 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر یوسف پلازہ میں واقعہ دفتر سے بڑی تعداد میں اسمگلنگ شدہ سامان برآمد کرلیا،چھاپے کے دوران بینکوں کے کھاتے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد لئے، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے دوسرا چھاپہ طارق روڈ پر واقعہ دکان پر مارا جہاں سے جاپان سے حوالہ ہنڈی کے زریعے آنے 4گاڑیاں تحویل میں لے لیں گاڑیاں کی مالیت 12 کروڑ سے زائد کی ہے۔

ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف بینک کھاتوں میں پڑے 34کروڑ روپے بھی ضبط کرلیے گئے ہیں گرفتار ملزم سے 3کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں،نیٹ ورک اربوں روپے مبینہ افراد کے اکاؤنٹس میں جمع کرائے۔ افغانستان اور متحدہ عرب امارت کے لئے سامان کی بگنگ کی گئیں تھیں،جبکہ چینی سگریٹ سمیت دیگر سامان پاکستان سے اسمگلنگ کرنا تھا، ایف آئی اے نیٹ ورک پر مزید تفتیش کررہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick