KhabarBaAsar

کراچی میں احساس پروگرام کے مستحقین کی رقم ڈاکو لے اڑے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں احساس پروگرام کے دفتر میں مسلح ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے جبکہ ملزمان نے مستحقین کے موبائل فون بھی نہ چھوڑے۔

گلشن اقبال بلاک 5 ناریل پارک میں جاری احساس پروگرام کے دفتر میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور عملے سے 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ملزمان نے دوران واردات امداد ی رقم لینے کیلئے آنے والے مستحقین سے موبائل فون بھی چھین لیے۔

ملزمان کی فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick