KhabarBaAsar

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا‌ آغاز 23 اگست سے ہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز 23 اگست سے ہوگا، امتحانات 13ستمبر تک 2 شفٹوں میں جاری رہیں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک لاکھ 36 ہزار 833 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، دوسرے مرحلے میں ہونے والے امتحانات 23 اگست سے 13 ستمبرتک جاری رہیں گے۔

امتحانات 2 شفٹوں میں ہوں گے، گیارہویں جماعت کے طلبہ کے علاوہ گزشتہ سال کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ بھی دوبارہ پرچہ دے سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹر سال اول کے امتحانات کے لیے 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں صبح کی شفٹ کے 113 اور شام کی شفٹ کے 108 امتحانی مراکز شامل ہیں۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق نقل کی روک تھام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 2 مانیٹرنگ سیل بنادیے گئے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick