KhabarBaAsar

کراچی میں تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب کرلیا۔

کراچی پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کو آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب کرا لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسین نامی شہری کے اغوا کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں بیٹے کاشف آفریدی کی مدعیت میں درج کیا گیا، گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز علی حسین نامی شہری کے اہل خانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، دوران تفتیش پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے آئی آئی چند ریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

اغوا میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جس کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ محکمہ ایکسائز کا ہی ملازم ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick