KhabarBaAsar

کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنا چیلنج بن گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنا چیلنج بن گیا۔ ہینگ ٹونگ کو گہرے پانی میں دھکیلنے کیلئے دوسرے روز بھی ایکشن، جہاز کو 25 میٹر گہرے سمندر تک پہنچایا گیا تو رسہ ٹوٹ گیا۔ بحری جہاز پھر سے ساحل کی جانب بڑھنے لگا۔ اب آپریشن کل دوبارہ ہوگا۔

کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز حکام کیلئے چیلنج بن گیا۔ سمندری لہریں بلند ہوئیں تو دوسرے دن بھی آپریشن شروع ہوا، جہاز کو ساحل سے 800 میٹر دور 25 میٹر گہرے سمندر میں بھی لے جایا گیا، مگر جہاز سے کرین تک بندھا رسا ٹوٹ گیا اور اس طرح ساری محنت پر پھر پانی پھر گیا۔ ریسکیو آپریشن بھی کل تک موخر کر دیا گیا۔

جہاز کا رسہ ٹوٹنے کے باعث ہینگ ٹونگ 77 پھر سے ساحل کی جانب بڑھنے لگا۔ حکام نے موسم کی مناسبت سے امید ظاہر کی تھی کہ 35 روز سے پھنسے جہاز کو آج نکال لیا جائےگا۔ ہیوی مشینری، ٹگ بوٹس سمیت عملے نے بلند لہروں میں ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا، جس کے بعد جہاز کے دونوں انجن اسٹارٹ کر کے اسے سمندر کی جانب کھینچا گیا۔

گزشتہ روز بھی جہاز کو 150 میٹر سمندر کی جانب لے جانے میں کامیابی ملی تھی۔ تاہم رات میں ٹائیڈز بڑھنے کے باعث جہاز پرانی پوزیشن پر واپس آگیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick