KhabarBaAsar

کراچی میں فائرنگ سمیت پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (خبربااثر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل 05 نمبر بریلی کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی جس کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی خاتون کی گردن میں لگی۔

ادھر سرجانی ٹاون کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب جھگڑے میں چھریوں کے وار سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، بنارس میٹرو سینما کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔

کورنگی کراسنگ الطاف نگر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا، ادھر اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick