KhabarBaAsar

کراچی میں ڈھائی سال سےگھر میں قید خاتون بازیاب، سگا بھائی گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا مارواڑی لین میں پولیس نے ڈھائی سال سے قید خاتون کو بازیاب کراکے خاتون کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

کراچی عید گاہ پولیس نے جنت بی بی بلڈنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال سے قید خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کرا لیا۔

سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ بازیاب کرائی جانے والی خاتون کو اس کے سگے بھائی اقبال احمد نےگزشتہ ڈھائی سال سے قیدکیا ہوا تھا۔

دوران قید خاتون کو تشددکا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا، بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نےکارروائی کے دوران ملزم اقبال احمد کوبھی گرفتارکرلیا ہے، ملزم کے خلاف اس کے ماموں محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick