KhabarBaAsar

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں تیز بارش شام 4 بجے کے قریب شروع ہوئی اور تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 60 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل پر 6، یونیورسٹی روڈ پر 2اعشاریہ2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ائیرپورٹ 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 2اعشاریہ4، نارتھ کراچی میں 11 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

سرجانی ٹاؤن 2، قائد آباد 28اعشاریہ5، پی اے ایف بیس مسرورپر 3اعشاریہ5 ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن 2اعشاریہ9 اور ناظم آباد میں11اعشاریہ4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کب تک جاری رہے گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے معتدل سے تیز بارش رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، رن آف کچھ اور جنوبی سندھ پر موجود مون سون کا دباؤ کمزور ہوگیا، کراچی میں 5 اور 6 ستمبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، اتوار اور پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick