KhabarBaAsar

کراچی پولیس نے 8 کروڑ کی منشیات برآمد کرلی، 4 ملزمان گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) موچکو پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 11 کلو آئس اور 9 کلو چرس برآمد کرلی۔

موچکو پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے آئس منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے رکشے میں مسافر بن کر منشیات اسمگل کرنے والے گرفتار 3 منشیات فروشوں کی نشاندہی پر ان کے چوتھے ساتھی کو بھی گرفتار کر کے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی، ملزمان سے مجموعی طور پر 11 کلو آئس اور 9 کلو چرس برآمد ہوئی۔

پولیس نے 3 ملزمان حاجی محسن، نثار احمد اور عمران کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم حاجی محسن کی نشاندہی پر اس کے چوتھے ساتھی نصیر کو رئیس گوٹھ بس اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1050 گرام آئس اور ساڑھے چار کلو چرس برآمد ہوئی۔

جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ موچکو پولیس کے ہاتھوں پکڑی جانے والی مہلک منشیات آئس کی اب تک پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے جس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت 8 کروڑ روپے ہے جب کہ گرفتار منشیات فروش حاجی محسن پورے نیٹ ورک کا مرکزی کردار ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سے ان کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ منشیات فروشوں کے حوالے سے ساؤتھ زون پولیس کی مرتب کی جانے والی فہرستوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick