KhabarBaAsar

کراچی پولیس کے ہاتھوں شارٹ ٹرم اغوا، مغوی بازیاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) کراچی میں پولیس کے ہاتھوں شارٹ ٹرم اغوا کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوکراچی سے17 سال کے اسد کو نامعلوم سادہ لباس افراد گھر سے لے گئے تھے، مغوی اسد کی والدہ کو فون کرکے سرجانی ٹاؤن تھانے بلایا گیا، والدہ تھانے پہنچیں تو لاک اپ میں اسد نام کا کوئی نوجوان نہیں تھا۔

اسی دوران ایس ایچ او کی موجودگی میں مغوی کی والدہ کے موبائل پر اغوا کار کی کال آگئی جس پر ایس ایچ او سرجانی نے اغواکار سے رکشا ڈرائیور بن کر بات کی تو اغوا کارنے سرجانی ٹاون تھانے کے ایس ایچ او کو(رکشا ڈرائیورسمجھ کر) پہلی منزل پرآنےکے لیےکہا،ایس ایچ او تھانے کی پہلی منزل پر پہنچا تو مغوی اسد وہاں موجود تھا۔

پولیس کے مطابق مغوی کو برآمد کرکے شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر افضل سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، مغوی کی والدہ کو کال کرنے والے شخص سمیت 3 افراد پولیس اہلکار نہیں، تینوں افراد سب انسپکٹر افضل کے لیے کام کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تھانے میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنون ہی پولیس نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر تاوان کے لیے اغوا کیا گیا شخص بازیاب کروایا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick