KhabarBaAsar

کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جمیکا:(ویب ڈیسک) پاکستان نےٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز
329 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز اسکور کرلیے ،میزبان ٹیم کے اوپنر کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے مزید 280 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتر ی سے شروع کی ،اوپنر عمران بٹ37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ اظہر علی 22،کپتان بابر اعظم 33،حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور 176 رنز پہنچا تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی کیریئر کی بہترین بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick