KhabarBaAsar

کورونا سے بچاؤ کیلئے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظورکی گئی ویکسین زائیکو و ڈی( ZyCov-D) کو مسلز کے بجائے جلد میں بغیر انجیکشن داخل کیا جاتا ہے۔

ایک جائزے کے مطابق ڈی این اے ویکسین اب تک کلینیکل ٹرائل میں 67 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائیکو و ڈی کورونا وائرس کےخلاف ڈی این اے پر مبنی بھارت میں تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو 12 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بالغ افراد کو لگائی جائےگی۔

دوسری جانب امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔

امریکی ادارے سی ڈی سی کی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہےکہ جون اور جولائی کے درمیان کورونا کا شکار زیادہ تر وہ نو جوان ہوئے جنھو ں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick