KhabarBaAsar

کچھ وفاقی وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں، نادان وزراء کچھ اور باتیں کرنا شروع کر دیں گے تو کس طرح مل کر کام ہوگا، نالوں کی صفائی پر کام چل رہا ہے، شہر میں ساری رات بارش ہونے کے باوجود صورتحال قدرے بہتر ہے۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے ڈاو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کیساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سندھ حکومت ہر چیلنج کے باوجود خدمت کرتے رہیں گے، منصوبے ثابت کریں گے کہ صوبائی حکومت نے کام کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر میں بیشتر منصوبے شروع کیے، ہمارے وسائل اتنے نہیں جتنا کام ہم ہیلتھ سیکٹر میں کرنا چاہتے ہیں، ہیلتھ کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سندھ حکومت کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے تھر میں جس جذبے سے کام کیا اسے دکھایا جائے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت متعدد منصوبے لگائے، یہ صوبہ اس سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick