KhabarBaAsar

کیپٹن مقصود بجارانی کو کابل سے طیارہ بحفاظت واپس لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (ویب ڈیسک) کابل ائیرپورٹ سے غیر یقینی صورتحال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کی خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

صدر مملکت کی جانب سے کیپٹن بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، کپٹن نے ایئربس 320 کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ٹیک آف کیا تھا.

طیارے میں مسافروں اور فضائی عملےکے ارکان موجود تھے، ایئرٹریفک کنٹرول نے کیپٹن بحارانی کو اپنی ذمہ داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

کیپٹن مقصود نے فائٹرز طیاروں کے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا تھا۔ اقدام پر پی آئی اے سمیت پائلٹس کی عالمی تنظیم نے بھی تعریفی خطوط جاری کئے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick