KhabarBaAsar

کے الیکٹرک کے مسائل کا خمیازہ صارف کیوں بھگتے؟نیپرا نے سوال اٹھادیئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سوال اٹھادیئے۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جولائی میں کے الیکٹرک نے بعض پلانٹس پر میرٹ آرڈر کو نظرانداز کیا، اچھی کارکردگی کے حامل پاور پلانٹس کو مکمل استعداد پر نہیں چلایا گیا، کورنگی کمبائنڈ سائیکل پلانٹ کو گیس کی بجائے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلایا گیا، اگر ان ایشوز کو دیکھا جائے تو کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ صرف 4 پیسے بنتی ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے جواب میں کہا کہ پاور پلانٹس کو اکنامک میرٹ آرڈر کے مطابق چلایا گیا، جب ایک پلانٹ دستیاب نہیں ہوگا تو دوسرا چلایا جائے گا ، گیس پریشر میں کمی کے باعث پاور پلانٹس ڈیزل پر چلائے گئے۔ فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتیں بڑھنے سے 2 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، صارفین کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے مہنگافیول استعمال کرنا پڑتاہے،جولائی میں جون کی نسبت فرنس آئل کم اور ایل این جی زیادہ استعمال ہوئی، جس پر نیپرا نے کہا کہ پلانٹ اور ایندھن کی دستیابی کس کی ذمہ داری ہے؟ کے الیکٹرک کے مسائل کا خمیازہ صارف کیوں بھگتے؟

چیئرمین نیپرا نے درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے الیکٹرک کے اعدادوشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick