KhabarBaAsar

کے پی ایل: مظفر آباد ٹائیگرز نے راولا کوٹ ہاکس کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مظفرآباد:(ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے کوالیفائر میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے راولا کوٹ ہاکس کو 7 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ۔

مظفر آباد ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے جس میں انور علی 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، بولنگ میں عمران رندھاوا اور دانش عزیز نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

میچ کی دوسری اننگز میں راولا کورٹ کے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں۔

بیٹنگ ٹیم کے حسین طلعت نے شاندار 52 رنز کی اننگ کھیلی، دانش عزیز جارحانہ بلے بازی کے بل بوتے پر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے لیکن بالآخر سہیل تنویر کے ہاتھوں دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں گرنے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

راولا کوٹ کےآخری کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے اور مظفر آباد ٹائیگرز نے 7 رنز سے فتح سمیٹ کر کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی، بہترین کارکردگی پر انور علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick