KhabarBaAsar

گرین شرٹس یا آسٹریلیا؟ پاکستانیوں کی ایک اور غیر ملکی بھابھی کو بڑے امتحان کا سامنا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 11نومبر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کینگروز کے ساتھ سیمی فائنل ہوگا جس کے لئے پاکستانیوں کا جوش و جذبہ اس وقت عروج کو پہنچ چکا ہے جبکہ دوسری جانب ایک اور پاکستانیوں کی بھابھی شنیرا اکرم کو اس وقت بڑے امتحان کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اپنے ملک کے بجائے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتی رہی ہیں اور اب پھر ان کو اس امتحان کا سامنا ہے کہ آخر سیمی فائںل میں وہ کینگروز کی حمایت کریں یا پھر گرین شرٹس کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف ثمرا طارق کی جانب سے ایک پوسٹر شیئر کیا گیا اور شنیرا اکرم سے سوال پوچھا گیا کہ میں یہ جاننے میں کافی دلچسپی رکھتی ہوں کہ اس میچ میں شنیرا کس کی حمایت کریں گی؟

اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم کی آسٹریلین اہلیہ کی جانب سے واضح جواب نہ دیا گیا بلکہ اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے الٹا سوال ہی کرلیا گیا۔

شنیرا اکرم نے مداحوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں، آپ کے خیال میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے آسٹریلوی شہری شنیرا اکرم سے 2013میں اگست کے مہینے میں شادی کی تھی۔

اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شنیرا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور وہ اردو زبان بھی سیکھ رہی ہیں۔ وسيم اکرم نے پرستاروں سے خوشگوار زندگی کيلئے دعاؤں کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی دوسری نئی جیون ساتھی ان کی پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick