KhabarBaAsar

گمشدہ کتا ساڑھے 3سو کلومیٹر سفر طے کرکے گھر پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) فرانس میں گم شدہ کتا مالک کی محبت میں ساڑھے 3 سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی الپس کے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے سووی مقام تک کا فاصلہ قریب ساڑھے تین سو کلو میٹر کا ہےکوئی بھی شخص جی پی ایس کے بغیر اس راستے سے نہیں گزر سکتا لیکن شکاری نسل کا ٹیریئر کتا پابلو اکیلے یہ فاصلہ طے کر سووی میں واقع اپنے مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔

پابلو کا تعلق جس خاندان سے ہے ، وہ الپس میں شکار کھیلنے گئے ہوئے تھے اور وہاں کسی وقت پابلو لاپتہ ہو گیا مگر چند دنوں بعد وہ خود سے یہ ساری مسافت طے کرتا ہوا اپنے مالک کے گھر پہنچ گیا۔

کوئی بھی انسان کسی کتے کی اس خوبی سے حسد کرسکتا ہے کہ راستہ پہچاننے کی اس کی حس اپنے مالک سے بہتر ہوتی ہے ۔ صدیوں سے انسان کتوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کرتے چلے آرہے ہیں کیونکہ اس جانور کو ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick