KhabarBaAsar

گیس اور بجلی کی ترسیل کی صورتحال پیرتک معمول پرآجائے گی ،وزیرتوانائی کا دعویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیر تک ملک بھر میں گیس اور بجلی کی ترسیل کی صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

جمعہ کی شام اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کی ترسیل چالیس فیصد بحال ہو گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ کل تک گیس کی بحالی 70 فیصد ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی کھپت میں بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے ترسیل اور کھپت میں خلیج بڑھ گئی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس کی ترسیل نوے فیصد بحال ہوگئی ہے اور اب کمپنی کو گیس کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بیس سے پچیس فیصد رہ گئی ہے تاہم پانی کی ترسیل میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لئے اس مناسبت سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick